
شہر قائد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران پوٹھوہار کے علاقے میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہے گا۔ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب شہر کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر بھر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں 21کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں، آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News