
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے بالآخر اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ بھی ہالی ووڈ ویب سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مس مارول کے پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ’مارول اسٹوڈیو‘ کی ویب سیریز کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنا خواب پورا ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مہوش حیات کی جانب سے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ’مس مارول‘ کی تعریف کی ۔
Mehwish Hayat talks #MsMarvel and representation! pic.twitter.com/ftpCjcvONT
— Ms. Marvel UK⚡️ (@MsMarvelUK) June 3, 2022
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ آج تک ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں کو منفی اور غلط انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے، تاہم مس مارول میں انہیں درست انداز میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے ’مس مارول‘ میں پاکستانی کرداروں کی درست نمائندگی پر بھی مارول ٹیم کی تعریفیں کیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ’مس مارول‘ میں کیا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر مہوش حیات اور فواد خان ویب سیریز کی ہیروئن ’کمالہ خان‘ یعنی مس مارول کے پڑ پوتے اور پڑ پوتی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News