Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی ویلئیرز کے متعلق شعیب اختر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

Now Reading:

ڈی ویلئیرز کے متعلق شعیب اختر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ اے بی ڈویلیئرز ان بہترین بلے بازوں میں سے ایک بن جائیں گے جو  دنیائے کرکٹ پر راج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں 2008 میں اے بی ڈی ویلیئرز سے ملا تھا جب آئی پی ایل شروع ہونے والا تھا  وہیں میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ جلد ہی جنوبی افریقہ کی کپتانی کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جب بھی میں نے اس کی طرف گیند کی، مجھے لگا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کو آسانی سے آؤٹ کر سکتا ہوں۔

ڈی ویلیئرز اور شعیب اختر میدان سے باہر دوست ہیں جس کا مشاہدہ ٹوئٹر کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ٹاپ فلائٹ کرکٹرز کے درمیان ہوا۔ ڈی ویلیئرز نے شعیب  اختر کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہوں نے شین واٹسن کو  خطرناک باؤنسر کیا جس پر ڈی ویلئیرز نے کہا کہ  واٹسن  کواب بھی اس پر ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ اسے ڈراؤنے خواب آتے ہیں لیکن مجھے بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں کیونکہ جب اے بی مکمل فارم میں ہوتا ہے تو وہ بہت تباہ کن ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ڈی ویلیئرز ایک عظیم انسان ہیں اور انہوں نے کہا کہ جب پروٹیز بلے باز نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا ذہن بنایا تو انہیں خوشی نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر