Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

پنجاب میں ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کردیں
ضمنی انتخابات

صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پیش نظر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے افسران سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اس دوران افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ 20 حلقوں میں انتخابات کو صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں ، کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ڈسٹرک مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں۔

Advertisement

سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات موجودہ فہرست اور حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہورہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب کے 20حلقوں  میں شفاف  الیکشن کے لئے  مناسب انتظامات کیے ہوئے ہیں، ایسے انتظامات خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات  میں کئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر