Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق آسٹریلوی کپتان ایف آئی سی اے کی پہلی خاتون صدر مقرر

Now Reading:

سابق آسٹریلوی کپتان ایف آئی سی اے کی پہلی خاتون صدر مقرر

آسٹریلیا کی سابق کپتان لیزا اسٹالیکر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (ایف آئی سی اے) کی صدر مقرر ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

بھارت  میں پیدا ہونے والی اسٹالیکر پہلی خاتون تھیں جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 1,000 رنز اور 100 وکٹیں حاصل کیں اور وہ چار ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیموں کی اہم رکن تھیں۔

سابق آل راؤنڈر نے اپنا آخری میچ 2013 میں کھیلا تھا اور حالیہ برسوں میں بطور کمنٹیٹر کام کیا ہے۔

ایف آئی سی اے کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیتھ ملز نے ایک بیان میں کہا کہ لیزا واضح طور پر بہترین امیدوار تھیں اور سابق کھلاڑی اور براڈکاسٹر دونوں کے طور پر ان کی اسناد بے مثال ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی سی اے1998 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے اراکین میں دنیا بھرکی کرکٹرز ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

Advertisement

ایف آئی سی اے کے سابق صدور میں سابق جنوبی افریقن بلے باز بیری رچرڈز، سابق ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر جمی ایڈمز اور انگلینڈ کے سابق بلے باز وکرم سولنکی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر