
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں موبائل فون چوری کیے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں اخلاقیات کی روایات کو پامال کیا گیا، پی ٹی آئی کی رکن دعا بھٹو کے ساتھ پی پی کے مرد اراکین نے بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو کا موبائل فون چھینا گیا، پی پی کے چیئرمین خواتین کے حقوق کے بھاشن دیتے ہیں، ان کے اراکین سندھ اسمبلی میں عورتوں پر حملے کررہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پہلے پارلیمانی روایات کا قتل عام کیا جاتا رہا ہے، دس برس سے پارلیمانی روایات کا جنازہ نکالا جاتا رہا ہے، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں موبائل فون چوری کیے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں چھوٹے لوگ بٹھا دیے گئے ہیں، ریاض شاہ نے جو چمچا گیری میں حرکت کی اس کا حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اسٹریٹ کرمنل بیٹھے ہیں، منور وسان موبائل چھین کر بھاگا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی واقعے کا فوری نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News