Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر بند کر کے کھیل پر توجہ دیں، گریم اسمتھ کا بھارتی کرکٹر کو مشورہ

Now Reading:

ٹوئٹر بند کر کے کھیل پر توجہ دیں، گریم اسمتھ کا بھارتی کرکٹر کو مشورہ

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بھارتی کھلاڑی راہول ترپاٹھی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹوئٹر بند کر کے اپنے کھیل پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سیریز کے لئے بھارتی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد راہول ترپاٹھی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ توقعات کو تکلیف پہنچتی ہے۔

گریم اسمتھ نے اشارہ دیا کہ کھلاڑی آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سلیکشن کمیٹی کے منصوبوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

بھارتی کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر ترپاٹھی نے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹینز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ترپاٹھی نے 12 اننگز میں 147.62 کے اسٹرائیک ریٹ سے 217 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ راہول ترپاٹھی نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور اس اسکواڈ میں بہت سے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement

گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت سخت مقابلہ ہے اس لئے میں ترپاٹھی سے کہوں گا کہ وہ ٹوئٹر سے دور رہیں اور اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ایک اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گریم اسمتھ نے کہا کہ ترپاٹھی اس بات یقینی بانئیں کہ اگلی بار جب اسکواڈ میں شامل ہوں گے تو کوئی بھی آپ کو باہر نہیں نکال سکتا۔

اسمتھ نے اشارہ دیا کہ ترپاٹھی آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی سلیکشن کمیٹی کے منصوبوں میں شامل نہیں ہوگا۔

گریم اسمتھ نے نجی اسپورٹس چینل کو بتایا کہ بھارت کے پاس بہت سارے باصلاحیت کھلاڑی ہیں، اور ان کے پاس بہت بیک اپ موجود ہے۔

سلیکٹرراہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے کہ وہ نئے آنے والے کھلاڑی کو ٹیم مٰں شامل کر لیں۔

سلیکٹرز راہول ڈریوڈ اور روہت شرما کو اندازہ ہوگا کہ اسکواڈ کی اکثریت کیسی ہوگی اور وہ کھلاڑی کون ہیں جو اسکواڈ کے دیگر عہدوں کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement

گریم اسمتھ کے مطابق یہ ٹیم کا توازن ہے، یاد رکھیں، آپ آسٹریلیا میں کھیل رہے ہیں، کنڈیشنز، گراؤنڈز، اس لیے یہ سب کچھ آپ کی سوچ میں ڈالنا ہوگا، کیونکہ آپ کو ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بنانی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر