
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا حصول ہی جدید علوم تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اور مصنوعی ذہانت جیسے علوم سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
فیصل ایئر بیس کراچی میں 35ویں ایئر وار کورس کی گریجویشن تقریب سے صدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں حادثاتی طورپر ترقی نہیں کرتیں اس کیلئے طویل جدوجہد لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افرادی قوت قومی ترقی کی سیڑھی ہے اور قوموں کی تعمیرمیں اداروں کا کردارکلیدی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کا ہر مسئلہ مشاورت سے طے ہوسکتاہے اور تعصب سے بالا تر ہوکر ترقی کی مناز ل طے کی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ تقریب کے دوران صدر مملکت نے گریجویٹ ہو نے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں جن میں 70 افسران اوردوست ملکوں کے 18 افسران شامل تھے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج اور دوست ممالک کے 70 افسران فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے 35، آرمی کے 7 اور نیوی کے 10 افسران سمیت دوست ممالک کے 18 افسران بھی 35ویں ایئر وار کورس کا حصہ ہیں۔
ترجمان کے مطابق دوست ممالک کے شرکاء کا تعلق بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیاء، ملائیشیاء سے ہے جبکہ اردن، یمن، سعودی عرب، مصر، نائجیریا، عراق سے افسران بھی کورس کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News