Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعامنگی اغوا کیس؛  انسپکٹرنثاراعوان کے خلاف کارروائی کا حکم

Now Reading:

دعامنگی اغوا کیس؛  انسپکٹرنثاراعوان کے خلاف کارروائی کا حکم
دعا منگی

کراچی کی مقامی عدالت نے دعامنگی اغوا سے متعلق کیس میں انسپکٹرنثاراعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرارسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کے تفتیشی افسرنثاراعوان پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے انسپکٹر نثاراعوان کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انسپکٹر نثار اعوان نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق 27 جنوری 2022 کو دعا منگی اغواء کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرارہوگیا تھا۔ جیل پولیس کے اہلکار ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کرانے لے گئے تھے جہاں سے ملزم فرار ہوگیا تھا۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں اب تک دو تفتیشی افسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ کیس کے نئے تفتیشی افسر نثار اعوان کو تین شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ لیکن تفتیشی افسر نثار اعوان کیس کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ہے۔

عدالت نے مذید ریمارکس دیے کہ انسپکٹر نثار اعوان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب کراچی احتساب عدالت میں کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے کی عدالت میں ہوئی۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر