
سی ٹی ڈی اور رینجرز کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے نورس چورنگی کے قریب مشترکہ کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد کی شناخت محمد الیاس ولد خیال محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دہشتگر سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب تھا ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے ، دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سعودیہ عرب میں روپوشی اختیار کی ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے 2013 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شیر احمد خان کو قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News