Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس: اہم بلوں کی منظوری دے دی گئی

Now Reading:

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس: اہم بلوں کی منظوری دے دی گئی
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے آج ہونے والے اجلاس کے دوران اہم بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جو کہ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا تقویت غذا بل 2022 منظور کیا گیا جس کے تحت غذائی اجناس میں معدنیات کی مقررہ مقدار شامل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

 کے پی مالیاتی ذمہ داری اور قرضہ جات انتظام بل 2022 بھی منظور کر لیا گیا۔

اسکے علاوہ خیبر پختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج بل 2022 صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے شہریوں کو مفت علاج کی سہولت کا قانونی حق دیا جائے گا جبکہ کے پی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کو قانونی شکل دے دی۔

Advertisement

دوران اجلاس کے پی اسمبلی نے ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل کی منظوری بھی دی جبکہ ممنوعہ پلاسٹک کی مصنوعات کی مسلسل تیاری، فروخت اور ذخیرہ کرنے پر جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھاکر 5 کروڑ کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے ریوینیو اتھارٹی بل اور سیلز ٹیکس آن سروسز بل پیش کیا جبکہ وزیر صحت نے یونیورسل ہیلتھ کوریج بل پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر