بالی ووڈ کے نوجوان ہیرو ورون دھون گزشتہ سال اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے۔
حال ہی میں ورون دھون نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نتاشا کے ساتھ شادی کرکے میری تو زندگی ہی بدل گئی ہے۔
اداکار نے کہا کہ میرا شادی کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں تھا لیکن یہ ارادہ اس وقت بدلا جب میری زندگی میں نتاشا دلال آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نتاشا نے مجھے ہر لمحے احساس دلایا کہ میں اکیلا نہیں ہوں اس کی سپورٹ میرے ساتھ ہمیشہ رہی، بطور بیوی اس نے میرا بہت خیال رکھا ہے، میں اس کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔
ورون دھون نے مزید کہا کہ لائف پارٹنر ایسا ہی ہوتا ہے جو آپ کو ایسا احساس دلائے کہ وقت کیسا بھی ہو وہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا اور یہی شادی کا مقصد بھی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہو چاہے کچھ بھی ہوجائے اور ایک دوسرے پر یقین رکھو
واضح رہےکہ ورون دھون اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں اور پیار بھرے کیپشنز بھی لکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
