Advertisement
Advertisement
Advertisement

امجد صابری کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے

Now Reading:

امجد صابری کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے

صابری برادران کی مشہور زمانہ قوالی گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے امجد صابری کو اپنے مداحوں سےبچھڑے چھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن سماعتوں میں رس گھولنے والی آوازآج بھی کروڑوں شائقین قوالی کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہی ہے۔

سن 1976ء کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا۔

قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اور بڑے بھائی عظمت صابری عرف اجو بھائی حاصل کی۔

امجد صابری نے پہلی بار صرف 12سال کی عمر میں 1988ء میں اسٹیج پر پرفارم کیا لیکن اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد انھوں نے ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔

Advertisement

امجد صابری نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام سے کیا جو کلام ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکے تھے اور آنے والے وقتوں میں امجد فرید صابری نے شعبہ قوالی میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔

22 جون سن 2016ء کو لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انھیں دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں امجد صابری شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر