
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بیمارجانور کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب آصف چلر اسٹور پرچھاپہ مارتے ہوئے 2500کلو بیمار گوشت تلف کردیا ہے۔
شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران کولڈ اسٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمد ک کے اسٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار جانور کے گوشت کو خود سے جعلی مہریں لگا کر اسٹور میں رکھا گیا تھا اور جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔
شعیب جدون نے کہا کہ مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا، اسٹور میں جگہ جگہ جانوروں کے باقیات، آلائشیں اور گندگی پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت پر جعلی مہر لگاکر تصدیق شدہ ظاہر کرنا سنگین جرم ہے، مردہ یا بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News