Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناٹنگھم ٹیسٹ میں باؤنڈریز کا نیا ریکارڈ قائم

Now Reading:

ناٹنگھم ٹیسٹ میں باؤنڈریز کا نیا ریکارڈ قائم

ناٹنگھم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باؤنڈریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹیسٹ میچ میں باؤنڈریز کی مدد سے 1044 رنز بنائے گئے جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔

اس سے قبل  یہ ریکارڈ 2004 میں سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بننا تھا جس میں باؤنڈریز کی مدد سے 976 رنز بنیں۔

فیصل آباد میں 2006 پاک بھارت ٹیسٹ میچ میں باؤنڈریز کی مدد سے 962 رنز بنے تھے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1536792097562296321

Advertisement

اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن سنسنی خیز ناٹنگھم ٹیسٹ میں 32 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ناٹنگھم ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور 1675 رنز بنائے گئے جو 1990 کے بعد کسی بھی ٹیسٹ میچ میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناٹنگھم  ٹیسٹ فکس تھا؟

یاد رہے کہ 1990 میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 1614 رنز بنے تھے۔

کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کی تعداد 1723 ہے جو 1948 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچ مواقع ایسے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد رنز بنے اور ان پانچوں مواقعوں پر دو ٹیموں میں سے ایک انگلینڈ تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے،تاہم دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا آخری میچ  23 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر