Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کی گونج امریکی ایوان میں، رکن کانگریس کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کی گونج امریکی ایوان میں، رکن کانگریس کا بڑا فیصلہ

امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے مسئلہ  کشمیر کانگریس  میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پرتفصیلی گفتگو کی۔

مسئلہ کشمیر کے تناظر میں امریکی مسلمان رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔

واضح رہے، پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مددکرےگی۔

اس موقع پر  اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکرے۔

Advertisement

یاد رہے، 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عالمی فورمز پر بے باکی سے مسائل اٹھانے کے سبب انہیں حریفوں کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم نے عالمی رہنماؤں کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروائی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر