
احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نادرا پاکستان کا ایک بڑا اثاثہ بن چکا ہے، بہت کم ممالک ہیں جن کے پاس اتنا بڑا ڈیٹا بیس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ساتھ ہمارے آئین میں حلقہ بندیاں اور ریسورسز کی تقسیم جڑی ہے، مردم شماری میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بروقت معلومات اکھٹی ہو سکیں گی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے نادرا کے انجینئرز بہترین سافٹ ویئر ترتیب دیں گے، مردم شماری کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے، امید ہے نادرا مردم شماری کے بر وقت نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا جس کی بنیاد پر حلقہ بندی ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News