Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلسہ دوسری جگہ منتقل کرنےکےکا تنازع، افسران کیخلاف اندراجِ مقدمہ کا حکم معطل

Now Reading:

جلسہ دوسری جگہ منتقل کرنےکےکا تنازع، افسران کیخلاف اندراجِ مقدمہ کا حکم معطل

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

سیالکوٹ میں عمران خان کا جلسہ دوسری جگہ منتقل کرنے کے تنازع پرسیشن جج کا افسران کے خلاف اندراجِ مقدمہ کا حکم معطل کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے سیالکوٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا جلسہ دوسری جگہ منتقل کرنے کے تنازع پرسیشن جج کا ڈی سی، ڈی پی او سیالکوٹ  سمیت دیگرافسران کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کردیا۔

عدالت نے فریقین اور پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایس ایچ او مراد پورسیالکوٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی 14مئی کو مسیحیوں کے لیے مختص گراؤنڈ سیالکوٹ میں عمران خان کا جلسہ کرنا چاہتی تھی. مسیحیوں کی مذہبی رسومات کے لیے مختص گراؤنڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کو متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ پی ٹی آئی کے زبردستی جلسہ کرنے کے باعث  پولیس نے انہیں روکا، جلسہ کرنے سے منع کیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سیشن عدالت سیالکوٹ نے ڈی سی سمیت دیگر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا۔ آرپی او گوجرانوالہ نے بھی پولیس کی بے گناہی کے متعلق سیشن جج کو رپورٹ دی تھی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ سیشن جج نے یک طرفہ مؤقف کی بنا پر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قراردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر