غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہرمیں سی سی ٹی وی لگانے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی سی آئی پہلے بھی آچکا ہوں، مختلف عہدوں پرکام کیا ہے، پولیس اس وقت میسرہوسکتی جب اس طرح کا ماحول دے کہ فرض کی ادائیگی میں پولیس افسربزنس کمیونٹی کے ساتھ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات بہت ہیں، بہت مسائل ہیں، مل کر مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا، کمیونٹی پولیسنگ کی بات کی جس کا لوگ کچھ اور مطلب نکالتے تھے۔
غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہرمیں سی سی ٹی وی لگانے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں، سیف سٹی سے متعلق کئی اجلاس ہوئے، پچھلے دوسال میں 44 ہزار کمیراز لوگوں نے ہمارے کہنے پرلگائے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سی سی ٹی وی سے ہماری انویسٹی گیشن آسان ہوگئی ہے، شہرمیں انفرادی طورپرلوگوں نے سی سی ٹی وی لگائے ہیں، کمیونٹی کی سطح پر سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیشترکمیونٹی میں سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں جس کی مانیٹرینگ تھانوں سے ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
