بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے چاہنے والے بھارت، پاکستان سمیت تقریباً پوری دنیامیں موجود ہیں۔
حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ نے پاکستانی پرچم کو خراج عقیدت پیش کرکے سب کے دل ہی جیت لئے۔
اریجیت سنگھ کنسرٹ میں عالمی شہرت کے حامل پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان کا مشہور ترین گانا ’تیرے بن نئیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ گا رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے پاکستانی جھنڈا لہرانا شروع کر دیا۔
سیکیورٹی نے اس شخص کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روکا، لیکن اسی وقت اسٹیج پر موجود اریجیت سنگھ نے گانا گاتے گاتے کنسرٹ روک دیا اور کہا کہ انہیں کرنے دو جو وہ چاہتے ہیں۔
اریجیت سنگھ کے اس مثبت ایکشن سے کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین نے خوب شورو غل کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ویڈیو دیکھیں:
صرف یہی نہیں بلکہ جب جب کنسرٹ میں موجود اس شخص نے پاکستانی پرچم لہرایا اریجیت سنگھ نے ہاتھ لہرا کر مسکراتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
