Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن سیریز: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

Now Reading:

ویمن سیریز: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

پاکستان ویمن اور سری لنکا ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ویمن ٹیم پاکستان کو زیادہ ہدف نے دے سکی اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 169 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں،پراسادانی ویراکوڈے 30،ہسینی پریرا 4 جبکہ کپتان چماری اتھاپاتھو نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان ویمن کی جانب سے غلام فاطمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستان نے 42 ویں اوور میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،منیبہ علی14 جبکہ کپتان بسمہ معروف 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1531954231229530115?cxt=HHwWhoC-ybaQzMIqAAAA

سری لنکا کی جانب سے اچینی کلاسوریا اور اوشادی راناسنگھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی غلام فاطمہ کو  4 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1531963871271034882?cxt=HHwWhIC9vcbB0MIqAAAA

Advertisement

واضح رہےکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ  3 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر