Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے زمبابوے کو شکست دےدی

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے زمبابوے کو شکست دےدی

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے  میزبان ٹیم کو  21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 57 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،حضرت اللہ ززئی 28،کریم جنت 12 جبکہ کپتان محمد نبی 43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹنڈئی چٹارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لوک جونگوے اور ریان برل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا سکی۔

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے اینوسینٹ کایا 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،مارومانی 30،سکندر رضا 41 جبکہ کپتان کریج ایروائن صرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 شکار کیے جبکہ فضل حق فاروقی،نجاب مسعود،محمد نبی اور کریم جنت نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے فضل حق فارقی کو 19 رنز کے عوض  1 وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی افغانستان نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہےتاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر