Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہو رہے، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہو رہے، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہو رہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں چل رہی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے، انتخابات ملتوی نہیں ہورہے ہیں، مخالفین کی جانب سے افواہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں الیکشن ہیں وہاں الیکشن ہوں گے، لوگوں میں افواہیں بدگمانی کے لیے پھیلائی جارہی ہیں، اسمبلی میں بجٹ کی تنقید کا ٹھوس جواب دیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کونیوٹرل امپائراچھا نہیں لگتا، ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کے پاس پہلےدن سے اکثریت نہیں تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اتحادی نہ چاہتے ہوئے بھی عمران خان کے ساتھ چلے، عمران خان نے4 سال آرڈیننس کے سہارے حکومت چلائی، عمران خان ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان کے خلاف بولنے والوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

   شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو پسند کے امپائر اورکراؤڈ چاہیے، عمران خان نے آئین اورقانون کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کی تقریرمیں مذہبی عنصر بھی نظر آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر