ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ چیلنجز موجود ہیں لیکن ہم عوام کو آسانیاں دینے کے لئے یہاں موجود ہیں اور جو بھی ہو گا، آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں قانون موجود ہے لیکن انصاف میں تاخیر ہوتی ہے اور لاقانونیت کا قلعہ قمع کرنا ہمارا مقصد ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کو بھی خراب کیا ہے لیکن ہم سب کو اکھٹا کر کے قانون پر عملداری کے نظام کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پولیس میں بھرتیوں کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر سیاسی طور پر سفارتی بھرتیاں ہوتی رہیں تو پولیس کس طرح کام کریگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران آئینی بحران لایا گیا اور 3 ماہ سے اسپیکر اور صدر، عمران خان کے حکم پر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن یہ آئینی بحران عوام کو سستا آٹا دینے سے نہیں روک سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کینسر کی ادویات سے عوام کو محروم کیا گیا لیکن اب دوائیاں بھی عوام کو مفت میسر آئینگی۔
خیال رہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ شاہدرہ میں 15 سالہ بچے کے قتل کے ملزم پکڑے جا چکے ہیں اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
