
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’لینگویج ڈاکومنٹیشن‘ کے موضوع پر انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہو کہا کہ آپ کی زبان ہی آپ کی شناخت ہے۔
انہوں نے کہا کہ زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں بولی جانے والی زبانوں کے تنوع کے لئے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جدید دنیا میں کئی زبانیں تیزی سے معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں، زبانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے کثیر السانی کلچر ضروری ہے۔
انکا کہنا ہے کہ زبان مختلف کلچرز کو اکٹھا کرتی ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے ایونٹ کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری تاریخ زبان کی اہمیت کو بیان کرتی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل اپنے کلچر اور تاریخ سے دور ہے، نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26 زبانیں گمنام ہو رہی ہیں، ملک کے باہر اپنی زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اپنی زبان سے ہی اپنی شناخت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار روزہ ورکشاپ ایک ایسے باب کا آغاز ہے جہاں زبان کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی، حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو لنگوئسٹک مینجمنٹ سسٹم کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News