
وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران پہنچے ہیں جہاں ایرانی ہم منصب کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
اس دوران وزیر خارجہ کی ملاقات اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ہوئی ہے۔
ایران آمد پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے ہم منصب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خوش آمدید کہا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ ایرانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ایران دونوں اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس منا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News