Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو خوشحالی کی راہ پر آئندہ بھی عمران خان ہی ڈالیں گے، عثمان ڈار

Now Reading:

ملک کو خوشحالی کی راہ پر آئندہ بھی عمران خان ہی ڈالیں گے، عثمان ڈار

سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر عمران خان نے ڈالا، آئندہ بھی وہی ڈالیں گے۔

طلال چوہدری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوروں نے آوارہ “تنظیم سازوں“ کو اپنے کرتوت چھپانے پر لگا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ شریفوں کی گھر کی لونڈی نہ ہوتی تو اوباش چودھری جیسے کردار سیاست بے آبرو نہ کرتے، کل پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ان امپورٹڈ کٹھ پتلیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کررہی تھی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قاتل اور منشیات فروش نے پہلے بدترین پولیس گردی کے ذریعے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا، دولت کے پجاری میر جعفروں نے آج کھلے عام نیب پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قوم چوروں کی جانب سے نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے 1200 ارب روپے ہضم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھگوڑا بزدل اپنے درباریوں کے ذریعے قوم کا چوری کیا گیا مال ہڑپ کرنے کی کتنی ہی کوشش کرلے اسے یہ مال ڈکارنے نہیں دیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کپتان کے اعلان سے پہلے ہی بزدل اوباشوں کی سانسیں خشک ہورہی ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک کا یہ مرحلہ پہلے سے زیادہ ولولہ انگیز اور نتیجہ خیز ہوگا، انشاءاللہ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اس تحریک کا ہراول دستہ، حقیقی آزادی کے حصول تک قطعاً چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر عمران خان نے ڈالا، آئندہ بھی وہی ڈالیں گے، این آر او  ٹو کے ہر مجرم ہر کردار کا محاسبہ تاریخ اور عوام ملکر کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب آجاتا ہے۔

Advertisement

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کمپنی کی ڈائریکٹر فرح گوگی ،کسی کی پنکی باجی ہے، عمران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انقلاب اتنے لوگ اکٹھے کرنے سے نہیں آتا جبکہ عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کل عمران خان نے ناکام احتجاج کی ہیٹرک مکمل کی، ہم نے کل کسی کو بھی احتجاج میں جانے سے نہیں روکا اور نہ ہی پولیس نے کوئی کارروائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر