توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق سماعت کا فیصلہ محفوظ
آصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت مذید کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتو ہونے کے باعث سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کی گئی۔
نیب کے پراسیکیوٹر وسیم جاوید، اسد عباسی ایڈوکیٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظورکر لیا۔
احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 5ستمبر تک ملتوی کی۔
نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے ریفرنس کی سماعت کی جبکہ وفاقی وزیراحسن اقبال، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احسن اقبال روسٹرم پرآئے اور عدالت سے مخاطب ہو کرکہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر دراخواست پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ درخواست پر آئندہ ہفتہ تک فیصلہ متوقع ہے۔
احسان اقبال نے کہا کہ درخواست ہے سماعت کو ہائیکورٹ فیصلہ تک ملتوی کردیا جائے جس کے بعد احتساب عدالت نے احسن اقبال کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ریفرنس کی مزید سماعت 5ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
