
اسد عمر نے کہا ہے کہ درآمد شدہ حکومت کی تنصیب کے بعد سے واضح بگاڑ نظر آ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مئی کے کرنٹ اکاؤنٹ نمبر پریشان کن رجحانات کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر جو گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا مارچ میں 7 فیصد بڑھ رہی تھیں مئی میں 7 فیصد کم ہو گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ درآمد شدہ حکومت کی تنصیب کے بعد سے واضح بگاڑ نظر آ رہا ہے، برآمدات جولائی تا مارچ 27 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھیں جو مئی میں صرف 15 فیصد تک پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News