روس میں ایک ماہی گیر اس وقت حیران رہ گیا جب اس کے جال میں ایک انتہائی عجیب الخلقت مخلوق پھنسی۔ لوگوں نے اس عیجیب چیز کو “فرینکنسٹاین کی مچھلی” نام دیا ہے۔
یہ خوفناک دریافت روس میں اس وقت ہوئی جب رومن فیڈورٹسوف نامی ماہی گیر روس کے شمال مغربی حصے پر مرمانسک میں ایک ٹرالر پر کام کر رہے تھے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، فیڈورٹسوف ایک گہرے سمندر کے ماہی گیر ہیں جنہوں نے اپنی زندگی نامعلوم مخلوقات کی تلاش کے لیے وقف کر دی ہے۔
اس بہادر آدمی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سمندر میں گزارا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے 649 ہزار فالوورز حاصل ہیں، جو ان کی اگلی خوفناک سمندری مخلوق کو دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

ایک اور عجیب گہرے سمندر کی مخلوق جس کی تصویر رومن فیڈورٹسوف نے شئیر کی تھی۔
رومن نے حال ہی میں تقریباً نیم شفاف مچھلی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے غیر معمولی پر، ایک خوفناک آنکھ اور ایک عجیب سی چھوٹی دم ہے۔
مچھلی کے جسم پر موجود انوکھے نشانات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے اسے سِیا گیا ہو۔

رومن کی اس پوسٹ نے انسٹاگرام پر 5 ہزار سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں، صارفین نے اس کی عجیب و غریب شکل پر تبصرے بھی کئے ہیں۔

ایک شخص نے لکھا، “میں اس چھوٹی سی مچھلی کو کئی سالوں سے تلاش کر رہا ہوں، تم بہت خوش قسمت ہو، یہ شاندار ہے۔”
ایک اور نے تبصرہ کیا، “یہ تو پوکیمون کی طرح لگتی ہے۔”
دوسرے صارفین بھی مختلف نظریات پیش کر رہے ہیں کہ یہ عجیب و غریب مچھلی کیا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
