
82 سالہ معمر خاتون نے78 میل دوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی 82 سالہ خاتون 78 میل دوڑ کر سب کوحیران کردیا۔
باربرا ہمبرٹ نے فرنچ چیمپئن شپ میں اپنی عمر کی کیٹیگری میں طویل فاصلہ 24 گھنٹوں میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یادرہے کہ چند برس قبل ایک جرمن خاتون پختہ سڑک پر 65 اعشاریہ 2 میل دوڑی تھیں۔
تاہم باربرا نے اب 15 میل زیادہ دوڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
باربرا نے بتایا کہ وہ اس دوران بالکل نہ تو تھکیں اور نہ ہی انہیں نیند محسوس ہوئی۔
واضح رہے کہ باربرا کا کہنا تھا کہ وہ جب 43 برس کی تھیں تب سے دوڑ لگانے کی مشق کررہی ہیں اور گزشتہ 39 برسوں میں کئی اہم میراتھن ریس میں حصہ لے چکی ہیں جن میں پیرس اور نیویارک میراتھن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News