
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کاش اس حکومت کو زہر کھانے کے پیسے مل جائیں تو عوام کی ان سے جان چھوٹ جائے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کو پیسے نہیں اور وزیراعظم بیرون ملک دورے کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کے دورہ ترکی کے حوالے سے اخبارت میں اشتہارات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اخبار میں جو ذاتی تشہیر کے پیسے دے رہے ہیں وہ کس کے پیسے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خود آپ کے کپڑے نوچ ڈالیں گے، آپ کو کپڑے بیچنے کی نوبت بھی نہیں ملے گی ۔
مشتاق احمد نے سوال کیا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کیے، انھوں نے مہنگائی کی، معیشت خراب کی تو جب یہ سب اپ کو پتہ تھا تو اپ نے کیوں حکومت لی؟
انہوں نے سوال کیا کہ کس نے کہا تھا آپ سے کہ حکومت لیں؟ اور کس کے کہنے پر آپ اس حکومت میں آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News