
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کیے۔
کرکٹ کے ریکارڈز میں یہ سنگ میل اب بھی سچن ٹنڈولکر کے نام ہے لیکن انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سچن کا یہ ریکارڈ برطانوی بلے باز جو روٹ توڑ سکتے ہیں تاہم یہ ان کی فٹنس پر منحصر ہے کہ وہ کتنے عرصے تک کھیل سکتے ہیں۔
جو روٹ کے پاس یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے اب بھی کم از کم 4 سے 5 سال ہیں۔
اسی حوالے سے مشہور بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے اپنے بیان میں کہا کہ جن دو لوگوں کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں وہ گریم اسمتھ اور الیسٹر کک تھے۔
The two people who I thought could have challenged Sachin's aggregate in test cricket, because they had time on their side, were Graeme Smith and Alistair Cook. Now, the only one who might is Joe Root. Simply because I don't see any other country playing that much test cricket.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) June 5, 2022
انہوں نے کہا کہ اب جو روٹ کے پاس موقع ہے کہ وہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑیں کیونکہ میں نے اتنی ٹیسٹ کرکٹ کسی اور ملک کو کھلیتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک ٹیلر کی جو روٹ کے لئے اہم پیش گوئی
واضح رہے کہ اس سال انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے والے جو روٹ اپنے سابق ساتھی الیسٹر کک کے بعد 10,000 ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News