Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے بیٹنگ آرڈر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،شان مسعود

Now Reading:

مجھے بیٹنگ آرڈر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور کاؤنٹی کرکٹ میں ٖڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود نے کہا ہےکہ مجھے بیٹنگ آرڈر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شان مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مجھے بیٹنگ آرڈر سے کوئی مسئلہ نہیں ہےایک اوپنر تمام مراحل میں کرکٹ کھیلتا ہے وہ نئی گیند کے ساتھ ساتھ پرانی گیند کا بھی سامنا کرتا ہے اور اسپنرز ،تیز گیند بازوں دونوں کا مقابلہ کرتا ہے،لہذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ مختلف کرداروں میں بیٹنگ کرنا نہیں جانتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کی تو میں نے بہت زیادہ نمبر 4 کھیلا، پی ایس ایل میں جب ٹیم کی ضرورت تھی تو میں تیسرے نمبر پر کھیلا اور میں ٹیسٹ میں بھی نمبر 3 پر کھیل چکا ہوں۔

بلے باز نے کہا کہ انہیں کسی دوسری پوزیشن پر کھیلنے میں کوئی عار نہیں ہے اور انتخاب کے معیار میں ان کی بیٹنگ پوزیشن کو بنیادی عنصر نہیں ہونا چاہیے اور وہ ٹیم کی ضروریات کو پہلے رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ میں نے محمد وسیم اور محمد یوسف سے بات کی ہےمیں جانتا ہوں کہ حال ہی میں میری دوسری پوزیشنوں پر بیٹنگ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ کوئی پوزیشن آپ کی تعریف کر سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی پر نظر ڈالیں تو مختلف بلے بازوں نے مختلف کردارادا کیے ہیں آپ انگلینڈ کو دیکھیں،جہاں بلے باز اپنی پوزیشنوں میں ردوبدل کرتے رہتے ہیں۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لیے اس سے بڑی اعزاز کی بات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں، پاکستان کے موجودہ آل فارمیٹ کپتان بابراعظم نے شان مسعود کے ٹیم سے اخراج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپنر کے ساتھ مڈل آرڈر میں تنزلی کرنا انصاف نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر