Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینگروز نے آخری ون ڈے جیت لیا،سری لنکا سیریز جیتنے میں کامیاب

Now Reading:

کینگروز نے آخری ون ڈے جیت لیا،سری لنکا سیریز جیتنے میں کامیاب

ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم (سری لنکا) کو  4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 44ویں اوور میں 160 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کاونارتنے 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کوشل مینڈس 26،چارتھ اسلنکا 14،پرامود ماڈوشان 15 جبکہ کپتان ڈوسن شنکا صرف 1 رن بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ،میتھیو کوشنیمین اور ہیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلین میکسویل اور کیمرن گرین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف آسٹریلیا نے  40ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،ایلکس کیری 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،مارنس لیبوشین 31،کیمرن گرین ناقابل شکست 25،مچل مارش 24 جبکہ کپتان ایرن فنچ صفر پر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا،مہیش ٹھیکشانا نے 2 جبکہ پراموڈ ماڈوشان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

چمیکا کارونارتنے کو 75 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیاجبکہ کوشل مینڈس کو سیریز میں 249 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیریز 2-3 سے جیت لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر