Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے جانیں

Now Reading:

چیری کے چھوٹے دانوں کے بڑے فائدے جانیں

آج ہم آپ کو چیری کے چھوٹے دانوں میں چھپے بڑے فائدے بتائیں گے۔

ایک کپ چیری میں انرجی 97 کلو کیلوریز، کارپوہائیڈریٹس 25 گرام، شکر 20 گرام، پروٹین 2 گرام، فائبر 3 گرام، وٹامن سی 11 ملی گرام، پوٹاشئیم 342 ملی گرام، وٹامن کے 2.3ملی گرام، وٹامن ب2 اور میگنیشئیم بھی پایا جاتا ہے۔

گٹھیا کا مرض جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانے کے بعد سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

آغاز میں اس کا درد پیروں میں ہوتا ہے لیکن بعد میں یہ درد جسم کے دیگر جوڑوں میں بھی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ روزانہ صرف 9, 10 چیری کھائیں تو جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کو معمول پر لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

 

اینٹی آکسیڈینٹس چیریز میں بہت بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، چیری کھانے سے جلد سے جھریاں کم ہوتی ہیں جبکہ سیاہ رنگ بھی بہتر ہوتا ہے۔

آپ کو کرنا یہ ہے کہ دو تین چیری کو کچل کر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے داغ دھبے ختم ہوں گے اور رنگت بھی نکھرے گی۔

چیری میں میلاٹونن کی قدرتی طور پر موجودگی ایسے لوگوں کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے جو نیند کی کمی کا شکار ہیں۔

Advertisement

اپنی زندگی میں صرف 3,4 چیریز کا اضافہ کرنے سے پرسکون نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

اگر آپ وزن میں کمی کرنے چاہتے ہیں تو چیری کے موسم میں اسے اپنی خوراک کا حصہ بنالیں کیوںکہ اس کے ایک پیالے میں کیلوریز کم اور وٹامنز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، یہ میٹابالزم تیز کرتے ہیں جس سے وزن جلدی کم ہوتا ہے۔

چیری میں موجود وٹامن بی اور وٹامن سی بالوں کا ٹوٹنا اور جھڑنا روکتے ہیں اور سر کی جلد کو نمی بخشتے ہیں جس سے بالوں کی تیزی سے نشونما ہوتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ چیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں اور فشار خون کو بھی معمول کی سطح پر رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر