حماد اظہر کا ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بےروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان کی حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش پاکستان کی عوام کے خلاف ہوئی۔
مداخلت عمران خان کی حکومت کے خلاف ہوئی۔۔اور سازش پاکستان کی عوام کے خلاف۔ عمران خان کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے روس سے سستہ تیل لینے کے قریب تھی۔ اس بھکاری حکومت نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کر دیا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 16, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی، اس بھکاری حکومت نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کردیا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کو نہ سمجھ ہے اور نا ہی کوئی احساس، مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، یہ سب اقتدار پر قابض ہو کے مطمئن ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 29پیسے اضافے سے 207 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے 50 پیسے پرٹریڈ ہورہا ہے، نئی حکومت کے بعد سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23روپے 50پیسے اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
