Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے

Now Reading:

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے
ڈاکٹر سکندر میندھرو

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو امریکا میں انتقال کرگئے ہیں۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو طیبعت کئی ماہ سے خراب تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے آغا خان سے کینسر کا علاج کرایا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق، ان کی لاش کو تین دن بعد پاکستان واپس لایا جائے گا۔

Advertisement

بدین ضلع میں پیدا ہونے والے 78 سالہ سکندر علی میندھرو پی پی پی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور مارچ 2018 سے سینیٹر تھے۔

وہ 1993 سے 1996، 1997 سے 1999، 2002 سے 2008 اور 2008 سے 2013 تک متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سندھ رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر