 
                                                                              بھارت میں اکثر شادیوں میں ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع پالی میں ایک کمیونٹی نے داڑھی والے نوجوانوں کو شادی کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اس برادری کی پنچایت نے باقاعدہ ایک قرارداد بھی منظور کی۔
19 دیہات کی کماوت برادری کی طرف سے اس منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ شادی کرنا ہے تو داڑھی منڈوانا ہوگی اور صرف کلین شیو والے نوجوانوں کو ہی شادی کرنے کی اجازت ہوگی۔
قرار داد کے مطابق فیشن ٹھیک ہے لیکن دولہا کے لیے فیشن کے نام پر داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ شادی ایک رسم ہے اور اس میں دولہا کو بادشاہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ پنچایت نے شادیوں کے اخراجات کو کم کرنے اور انہیں آسان بنانے کے لیے بھی کئی اہم فیصلے کیے جیسا کہ ڈی جے ڈانس اور منشیات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ فیشن کے نام پر تھیم پر مبنی ہلدی کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے کپڑوں اور سجاوٹ پر بے جا خرچ کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ پابندی صرف اسی ضلع کے رہائشی برادری کے افراد کے لیے نہیں بلکہ وہ ملک میں جہاں بھی بستے ہیں انہیں بھی ان قواعد کی پابندی کرنی ہوگی۔
کماوت برادری کے 19 دیہات سے تقریباً 20 ہزار لوگ گجرات، مہاراشٹر اور جنوبی ریاستوں کے مختلف شہروں میں ہجرت کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 