وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی ملک جارحیت کا جواب دینے کے تیار ہیں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم بارڈرز کی حفاظت میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نت اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اور مڈشپ مین کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیول اکیڈمی دوست ممالک کو بھی ٹریننگ فراہم کررہی ہے دوست ممالک کے کیڈٹ اپنی افواج میں مہارت کا مظاہرہ کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کمشننگ ملک کی دیگرخواتین کیلئے مثال ہوگی اور خوشی ہے کمشننگ پریڈ میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
