Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر عذاب ہے، شاہ محمود

Now Reading:

موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر عذاب ہے، شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر عذاب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ جو عوام کو ” ریلیف ” دینے کے بہانے مسلط کئے گئے وہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 60 روپے  اور بجلی کے ٹیرف میں  ایک دن میں47 فیصد کا ہوشربا اضافہ کر چکے ہیں۔

Advertisement

جاری کردہ ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما لکھتے ہیں کہ یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک مزید انکی نااہلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 204 روپے 15 پیسے، مٹی کا 26 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181 روپے 94 پیسےجب کہ لائٹ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 178 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر