Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹورٹ براڈ نے جو روٹ کے ساتھ اختلافات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

Now Reading:

اسٹورٹ براڈ نے جو روٹ کے ساتھ اختلافات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ سے  ڈراپ ہونے کے باوجود جو روٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹورٹ براڈ اور ساتھی تیز گیند باز جیمز اینڈرسن، انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دو کھلاڑی یہں جو کیریبین میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد انگلینڈ کو 1-0 سے شکست ہوئی،تاہم اسی سیریز کے بعد جوروٹ نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دونوں  کھلاڑی گزشتہ ہفتے لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپس آئے تھے اور بطور کپتان بین اسٹوکس کے پہلے میچ میں ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

براڈ نے  کہا کہ جو روٹ  اور میں نے طویل بات کی جب وہ کپتان کے عہدے سے دستبردار ہوئے اور میں نے ان سے کہا کہ وہ بطور کپتان میرے لیے کتنا اہم ہیں، اور ان کے ماتحت کھیلنا کتنا اعزاز ہے۔

فاسٹ بولر نے  بتایا کہ میں نے روٹ سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ واقعی اگلے چند سالوں سے لطف اندوز ہوں گے، وہ پہلے ہی کھیل کا ایک لیجنڈ ہے۔

Advertisement

35 سالہ فاسٹ بولر نے لارڈز میں چار وکٹیں حاصل کیں، جس میں دوسری اننگز میں ایک اوور میں دو وکٹیں بھی شامل تھیں جس نے میچ کو انگلینڈ کے حق میں کر دیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ٹرینٹ برج میں شروع ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر