Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، وزیر خزانہ
مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیر خزانہ کو معیشت بالخصوص برآمدات کے تناظر میں کاٹن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیر خزانہ کے سامنے اس شعبے کو درپیش چند مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ کپاس پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کے لئے اہم اہمیت کی حامل ہے ، کپاس کا پاکستان کی مجموعی برآمدات پر بھی اس کا کافی اثر ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے بیلنس آف پیمنٹ کے معاملے کو سنبھالنے میں اس شعبے کے کردار کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ نے وفد کو ان کے حقیقی مسائل حل کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔

Advertisement

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے، اس شعبے کو متحرک اور ملکی زرمبادلہ کی سطح بلند کرنے کے لئے منافع بخش بنایا جائے گا۔

ملاقات میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل محمود ہرل، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر