Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل ایپ اسٹور پر ڈیڑھ ارب ڈالر فراڈ کی کوشش!

Now Reading:

ایپل ایپ اسٹور پر ڈیڑھ ارب ڈالر فراڈ کی کوشش!
امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنے ایپ اسٹور پر ایک سال میں جعل سازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کو بلاک کردیا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنے ایپ اسٹور پر ایک سال میں جعل سازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کو بلاک کردیا ہے۔

ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایپل اسٹور پر 16 لاکھ مشتبہ ایپلی کیشن کو بلاک کیا گیا۔ جب کہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی متشبہ ٹرانزیکشن کو روک کر ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

2021 میں ایپل کی ایپس پر نظرثانی کرنے والی ٹیم نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر 34 ہزار 500 کو مسترد کیا، جب کہ ایک لاکھ 57 ہزار ایپلی کیشنز کو کاپی کیٹ (کسی دوسری ایپ کی ہوبہو کاپی کرنا ) کرنے اوران ایپ پرچیزمیں صارفین کو گمراہ کرنے پر مسترد کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف سال 2021 میں ہی ایپل نے چوری شدہ کارڈ کی مدد سے کی جانے والی 33 لاکھ ٹرانزیکشنز کو بلاک کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے صارفین کے تحفظ کے لیے اپنی سیکیورٹی پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔ ایپل کے ایپ ریویو پراسیس میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں ممکنہ طور پر کسی فراڈ سے تحفظ کے لیے مشین لرننگ بھی شامل ہے۔

Advertisement

ایپل ملٹی پلیئر ایپ ریویو پراسیس کسی بھی ایپ کی تفصیلات جمع کرکے اس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتاہے۔

اس طریقہ کار کے تحت ایپل اسٹو پرہرایپ اور اپڈیٹ کو کراس چیک کیاجاتا ہے کہ آیا وہ صارفین کی پرائیویسی، سیکیورٹی اور اسپیم کے حوالےسے ایپ اسٹور کی گائیڈلائن پر کام کر رہی ہیں یا نہیں۔

گزشتہ سال بھی ایپل نے 8 لاکھ 35 ہزار ایپس اور 8 لاکھ 5 ہزار ایپس اپڈیٹ کو استعمال کنندگان کے لیے مسائل پیدا کرنے پر بین کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر