Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے؟ جانیئے بل کی قیمت کو آدھا کرنے کے آسان طریقے

Now Reading:

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے؟ جانیئے بل کی قیمت کو آدھا کرنے کے آسان طریقے
اے سی

موسم کوئی بھی ہو، گھر میں الیکٹرانک کی ایسی مشینیں ہوتی ہیں جو ہر موسم میں استعمال ہوتی ہیں اور بہت زیادہ بجلی کھینچتی ہیں ، پھر مہینے کے اختتام پر ہزاروں روپے کا بل ذہنی اذیت میں بھی اضافہ کر دیتا ہے۔

آج ہم آپ کو  ہزاروں روپے کےبجلی کے بل سے جان چھڑا نے کے آزمودہ طریقے بتا رہے ہیں۔

پانی کی موٹر

بجلی خرچ کرنے والے آلات میں سب سے زیادہ بجلی پانی کی موٹر ہی خرچ کرتی ہے۔ پانی ٹنکی میں چڑھانے کے لیے چھوٹی موٹر خریدیں۔ جتنا چھوٹا پمپ ہوگا اتنا ہی وہ بجلی کم لے گا۔

Advertisement

مائیکرو ویو اون

مائیکرو ویو اون استعمال کے فوراً بعد نا صرف بند کردیں بلکہ اس کا تار بھی الگ کردیں۔ اس کے علاوہ موبائل چارجر کو بھی استعمال کے فوری بعد بند کرکے چارجر علیحدہ رکھنا بہتر ہوتا ہے اس سے بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

استری

استری کے وقت بجلی بچانے کے لئے سب سے پہلے استری چیک کریں کہ وہ صاف ہے یا نہیں۔

اس کے بعد کوشش کریں کہ کپڑوں کو دھونے کے بعد ہینگر میں لٹکا کرسکھائیں تاکہ ان پر شکنیں زیادہ نہ ہوں۔

ایک ہفتے کے کپڑے ایک ہی دن استری کرکے ہینگ کرلیں تاکہ بجلی کی بچت ہو۔

Advertisement

فریج

فریج میں بجلی کی بچت کرنے کے لیے تھرموسٹیٹ کو موسم کے حساب سے سیٹ کریں اور فریج کو باہر یا کھلی چھت میں رکھنے کے بجائے اندر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ کمپریسر پر زیادہ دباؤ نہ ہو اور وہ زیادہ بجلی نہ لے۔

پنکھا

پنکھا اتنا بڑا ہی لیں جتنی کمرے میں ضرورت ہے۔ بہت بڑے سائز کا پنکھا زیادہ بجلی لیتا ہے۔

اگر بہت زیادہ گرمی ہے اور اے سی چل رہا ہے تو کمرا ٹھنڈا ہونے کے بعد اے سی بند کرکے پنکھا چلا لیں۔

اس سے اے سی کم چلے گا اور بجلی کی بچت ہوگی۔

Advertisement

اے سی 26 پر چلائیں

ماہرین اے سی کو 26 پر چلانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے کم پر چلانے کی صورت میں بجلی کے بل میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ درجہ حرارت کے حساب سے اے سی کو 26 پر چلانے سے کمرے کی کولنگ بھی مناسب ہوتی ہے۔

عام بجلی کے بلب کی جگہ ایل ای ڈی بلب

بجلی کے عام بلب سستے تو ہوتے ہیں لیکن یہ بجلی زیادہ کھینچتے ہیں جس سے بل زیادہ آتا ہے۔

ان عام اور سستے بلب کی جگہ اگر ایل ای ڈی لائٹس اور سیورز استعمال کیے جائیں تو آپ کو بل میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر