 
                                                      کراچی میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے حب سے مزید لائن ڈالی جارہی ہے، مرتضٰی وہاب
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر ہم شہر میں ترقیاتی کام کررہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب آئی آئی چندریگر روڈ پہنچے جہاں انکے ہمراہ ڈی جی کے ڈی اے، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران موجود تھے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی اسٹیشن فلائی اوور کے تزئین و آرائش اور مرمتی کام کا جائزہ لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فلائی اوور سے گزرنے والی تمام تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا گیا ہے، سٹی اسٹیشن فلائی اوور کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ برج کی سڑک کی کارپٹنگ کی جارہی ہے اور برج پر کی جانے والی لائٹنگ خوبصورت منظر پیش کررہی ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چند ماہ قبل اس برج کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا تھا، الحمداللہ برج کی تعمیر نو کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم شہر میں ترقیاتی کام کررہے ہیں، شہریوں کی خدمت پیپلزپارٹی کا نصب العین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 