Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان میرا اور ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے،بابر اعظم

Now Reading:

محمد رضوان میرا اور ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے،بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میرے اور ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹیم کے تربیتی کیمپ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ میں فارم عارضی ہوتی ہے اور میرے خیال میں یہ کھیل کا حصہ ہے، محمد رضوان مشکل وقت میں میرا ساتھ دیتاہے۔

محمد رضوان 2020 کے بعد سے اپنے آخری 11 ون ڈے میچوں میں 17 کی اوسط سے صرف 192 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز بغیر کویڈ پابندیوں کے کھیلی جائے گی جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم کافی عرصے بعد عام ماحول میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔

کپتان نے کہا کہ ملتان میں بہت گرمی ہے لیکن ہم چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اور  ہم شدید موسم سے نمٹنے کے لیے دوپہر 2 بجے کیمپ کا انعقاد کریں گے۔

Advertisement

سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر  اعظم نے کہا کہ ٹیم کی توجہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں 2023 ورلڈ کپ ہے اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں،یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ ہر ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، ہم نے خود پچھلے دو ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہمارے کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے لیکن میرے خیال میں ڈومیسٹک کرکٹ بین الاقوامی کرکٹ سے مختلف ہے۔

کپتان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ فیصلے کر رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز بالترتیب 8، 10 اور 12 جون کو ہوں گے، غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے باعث سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر