بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش پہلی اننگ میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،کپتان شکیب الحسن 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،تمیم اقبال 29،لٹن ڈاس 12 جبکہ 6 بنگلادیشی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور الزری جوسیف نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمر روچ اور کیل مایرس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 265 رنز بنائےاور بنگلادیش پر 162 رنز کی برتری حاصل کی،کپتان کریگ پریتھویٹ 94 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،جرمائن بلیکووڈ 63،جوہن کیمپب بیل 24،بونر 33 جبکہ وکٹ کیپر جوشوا ڈا سلوا صرف ق1 رن بنا سکے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،خیلد احمد اور ایباڈوٹ حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز اچھا کیا لیکن پوری ٹیم 245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے صرف 84 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگ میں نور الحسن 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،محمود الحسن جوئے 42،تمیم اقبال 22 جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،الزری جوسیف نے 3 جبکہ کیل مایرس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
His 10th Test five wicket haul.💥 #WIvBAN #MaroonMagic pic.twitter.com/a9z3ZpcnRM
Advertisement— Windies Cricket (@windiescricket) June 18, 2022
بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا ہدف ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حا صل کر لیا،جوہن کیمپ بیل 58 اور جیرمین بلیک ووڈ26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان کریگ بریتھویٹ دوسری اننگ میں 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تینوں وکٹیں خیلد احمد نے حاصل کیں۔
کیمر روچ کو میچ میں 7 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا دوسرااور آخری میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
