Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی ٹرین حادثہ، ٹرین میں موجود ہلاک شدگان کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری

Now Reading:

جرمنی ٹرین حادثہ، ٹرین میں موجود ہلاک شدگان کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری

مقامی ریسکیو ٹیمیں حادثے کے بعد ہلاک ہونے والے باشندوں کی لاشیں بوگیوں سے نکال رہی ہیں۔ حادثے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق جنوبی جرمن ریاست باویریا میں ریسکیو ٹیمیں بھی پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں سے کم از کم تین لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ 120 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی کرین آج کسی وقت جائے حادثہ پر پہنچ جائے گی۔بوگیوں کے نیچے مزید لاشیں ملنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے دوران الٹنے والی بوگیوں کو اٹھانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور بوگیاں ہٹانے کی دو کوششیں ناکام رہی تھیں۔حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر کر جزوی طور پر الٹ گئیں اور ان میں پھنسے ہوئے کئی مسافروں کو امدادی کارکنوں نے کھڑکیوں سے باہر نکالا۔

اس حادثے کے باعث ٹرین میں سوار قریب 140 افراد میں سے کم از کم چار افراد ہلاک اور بچوں سمیت تقریبا 40 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں سے کئی شدید زخمی تھے جن کی ہنگامی طور پر سرجری کی گئی۔

Advertisement

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ انہیں ٹرین حادثے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیالات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو، پولیس اور طبی اہلکاروں کی خدمات کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر