Advertisement
Advertisement
Advertisement

امتیاز شیخ کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

Now Reading:

امتیاز شیخ کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس
امتیاز شیخ

ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

Advertisement

ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

عامر لیاقت اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے جب گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر ان کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

ملازم جاوید کے مطابق گزشتہ شب عامر لیاقت کے سینے میں درد تھا لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Advertisement

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر